مقبوضہ جموں و کشمیر
بنگلہ دیش : ایم بی بی ایس کی کشمیری طالبہ حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث جابحق
سری نگر، 13 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام کی رہائشی ایم بی بی ایس کی ایک طالبہ بنگلہ دیش میںحرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جاں بحق طالبہ کی شناخت سیما زہرہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ضلع بڈگام کے زبیر محلہ کے غلام محمد کی بیٹی ہے۔
وہ بنگلہ دیش کے عدن سکینہ میڈیکل کالج جیسور میں بیچلر آف میڈیسن اور بیچلر آف سرجری (ایم بی بی ایس) کر رہی تھی اور دوسرے سال میں تھی۔
متوفی طالبہ کے اہلخانہ نے ان کی میت کی جلد وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ طالبہ کے ایک قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ خاندان بنگلہ دیش پہنچنے سے قاصر ہے کیونکہ ان کے پاس سفری دستاویزات نہیں ہیں۔