مودی حکومت اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی کے ذریعے غزہ کی نسل کشی میں شامل

نئی دہلی:بھارت کی مودی حکومت اسرائیل کو اسلحہ فراہم کر کے غزہ کے بے گناہ لوگوں کی نسل کشی میں برابر کی شریک ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت اور دنیا کے دیگرملکوں کے ا من و انصاف پر یقین رکھنے والے 372 لوگوں نے ایک دستخط شدہ مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میںانہوں نے اس بات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی حکومت اسرائیل کو ہتھیار فراہم کر کے اس کی حمایت کر رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مودی حکومت اسرائیل کو راکٹ، دھماکہ خیز مواد اور خطرناک ڈرون برآمد کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی میں مدد کر رہی ہے۔
بھارتی نیوز پورٹل دی وائر نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ان لوگوں نے اپنے بیان مزید کہا کہ تمام تر ہولناکیوں کے باوجود دنیا بس کھڑی ہے اور نسل کشی دیکھ رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ عالمی طاقتیں اسرائیل کو روکنے کے لیے کوئی قدم نہیں نہیں اٹھارہیں، بلکہ اس نسل کشی کو مغربی طاقتوں خاص طور پر امریکہ کی مدد حاصل ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے سربراہ ٹام فلیچر نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ تک امداد نہ پہنچی توعلاقے میں 14ہزار بچے مر سکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اس وقت 60ہزار حاملہ خواتین غذائی قلت، بھوک اور صحت کی ناکافی سہولیات کی وجہ سے سنگین حالات سے گزر رہی ہیں۔






