ہریانہ :بی جے پی حکومت نے 50سال قدیم مسجد منہدم کر دی
چندی گڑھ:
بھارتی ریاست ہریانہ میں بی جے پی حکومت نے50سال قدیم مسجد منہدم کردی ہے جس پر مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایاجاتاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی جے پی کی ریاستی حکومت نے ضلع فرید آباد کے گائوں بدکھل میں مسجد اقصی کے نام سے مشہور مسجد کو مسمار کر دیاہے۔مقامی لوگوں کے مطابق مسجد سے متعلق ایک کیس بھارتی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے تاہم اس کے باجودبی جے پی حکومت نے مسجد وک منہدم کر دیاہے۔ مقامی مسلمانوں نے پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں مسجد کو منہدم کرنے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے ۔ ایک رہائشی مشتاق نے میڈیا کو بتایاکہ یہ مسجد پانچ دہائیوں قبل عطیہ کی گئی زمین پر بنائی گئی تھی،جسے سپریم کورٹ کی طرف سے کسی حتمی فیصلے کانتظار کئے بغیر منہدم کردیاگیاہے۔انہوںنے کہاکہ مسجد کی زمین کا تنازعہ25سال سے جاری ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ مسجد گائوں کی زمین پر تعمیر کی گئی ہے اور میونسپل کارپوریشن کادعویٰ بلا جواز ہے ۔مقامی لوگو ں نے مسجد منہدم کئے جانے پر شدید غم وغصے کے علاوہ احتجاج بھی کیا ہے ۔







