بھارت

بہار: بی جے پی حکومت نے تجاوزات کی آڑ میں ایک اور مسجد مسمار کر دی

پٹنہ:مودی کے بھارت میں مسلمانوں اور انکے مقدس مقامات کے خلاف مسلسل انتقامی کارروائیاں جاری۔ ریاست بہار میں ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ایک مسجد کو منہدم کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے ضلع سیتامڑھی میں بی جے پی انتظامیہ نے ایک مسجد کو جزوی طور پر مسمار کردیا ہے جس سے مقامی مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایاجاتاہے ۔ریاستی حکام نے بیرگنیا مارکیٹ میں سرکاری زمین پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے نام پر مسجد پر بلڈوزر کے ذریعے منہدم کردیا۔ بی جے پی انتظامیہ نے دعویٰ کیاہے کہ مسجد کمپلیکس کے بعض حصے سرکاری ہسپتال کے لیے مختص اراضی پر غیر قانونی طور پرتعمیر کئے گئے تھے۔تاہم مسلم کمیونٹی کے ارکان نے اس کارروائی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ مسجد برسوں سے قائم تھی۔ حزب اختلاف کی جماعتوں اورانسانی حقوق کے گروپوںنے بی جے پی انتظامیہ کی اس انتقامی کارروائی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں اقلیتوں خصوصامسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں روز کا معمول بن گئی ہیں ۔حالیہ برسوں میں بی جے پی کی حکومت والی بھارتی ریاستوں میں انسداد تجاوزات کی مہم کی آڑ میں مسلمانوں کے گھروں اور مقدس مقامات پر بلڈوزر چلایاجارہاہے ۔صرف ریاست اتر پردیش میں2022کے بعد سے اب تک سینکڑوں مدارس، مزارات اور مسلمانوں کی دیگر املاک کو منہدم کیاجاچکاہے۔اتراکھنڈ ،گجرات، آسام، مدھیہ پردیش اوردیگر بھارتی حکومتوں میں بی جے پی کی حکومتوں کی طرف سے مسلمانوں کے مدارس اور دکانوں کوتجاوزات قراردیکر مسمار کیا گیاہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button