یوم سیاہ

کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو ”یوم سیاہ” کے طور پر منا رہے ہیں

سرینگر: کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں تاکہ اپنی مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایاکرایا جا سکے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری دنیا بھر میں بھارت مخالف مظاہرے کر کے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ علاقے میں ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم کی جانب مبذول کرارہے ہیں ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف جموںوکشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ کر رکھا ہے اور اسے مقبوضہ علاقے میں اپنا یوم آزادی منانے کا کوئی قانونی یا اخلاقی حق حاصل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری ہر سال اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 78سال قبل جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر فوجی طاقت کے بل پر قبضہ کیتھا اور اس کے بعد سے وہ غیر قانونی تسلط سے آزادی اور حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے کشمیریوں کو وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی آزادی کا جشن تومنا رہا ہے تاہم یہی مطالبہ کرنے وہ کاقتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایک غاصب اور جارح ملک کی حیثیت حاصل ہے کیونکہ اس نے جموں وکشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ کر کے اسے ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کردیاہے ۔قابض فوجی 1947 سے اب تک مقبوضہ علاقے میں 5لاکھ سے زائد کشمیریوں کو بے رحمی سے قتل کرچکے ہیں ۔عبدالرشیدمنہاس نے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے اگست 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا مقصد جموں وکشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو تبدیل کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری شہدا کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں اور وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے الحاق کشمیری عوام کا دیرینہ خواب ہے، جو ایک دن ضرور حقیقت بنے گا۔
ادھرجموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے بھارت کو غاصب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کومقبوضہ کشمیر میں اپنا یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ اس نے لاکھوں کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم اورکشمیری عوام کی مرضی کے خلاف جموںو کشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جبری الحاق نے ایک بار پھر بھارت کی نوآبادیاتی، آمرانہ اور فسطائی ذہنیت کو بے نقاب کر دیا ہے ۔بھارتی قیادت کی طرف سے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دینے کے وعدوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ بھارت کشمیریوں سے کئے گئے اپنے وعدوں سے مکر گیا ہے جو اس کے قائدین نے بین الاقوامی سطح پر کشمیری عوام سے کئے تھے۔

جموں و کشمیر لبریشن الائنس کے ترجمان سجاد میر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ 15 اگست کشمیری عوام کے لیے دکھ ، اذیت اور قربانیوں کی یاد کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 1947سے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طورپرقبضہ کر رکھا ہے اور کشمیری عوام کو ان کے پیدائشی حق خود ارادیت سے محروم کر رکھا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button