بھارت
مغربی بنگال: ”بی ایس ایف “ انسپکٹر نے خودکشی کر لی

کولکتہ :بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک اہلکار نے خودکشی کرلی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف انسپکٹر نے جنوبی دیناج پور کے گوپین نگر بی او پی میں اپنے کیمپ میں اپنے سروس ریوالور سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔خود کشی کرنے والے اہلکار کی شناخت58سالہ راکیش شرما کے طور پر ہوئی ہے جو اتر پردیش کا رہائشی تھا۔ وہ بارڈر سیکورٹی فورس کی 29ویں بٹالین میں تعینات تھا۔







