پاکستان

بھارت کو دیے گئے منہ توڑ جواب آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 7 برس مکمل

افواج پاکستان کی قیادت کی جانب سے افسران اور جوانوں کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین

راولپنڈی :پاکستان کی جانب سے 27فروری 2019 کبھارت کو اس کی اشتعال انگیزی پر دیے گئے منہ توڑ جواب آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو7برس مکمل ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق افواج پاکستان کی قیادت نے افسروں اور جوانوں کی جرات، پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مسلح افواج کی قیادت نے عزم ظاہر کیا کہ پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے اور ارض پاک کی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے افسران اور جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کے عزم، حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ 27 فروری 2019 کو بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں شروع کیا گیا تھا، جس میں پاکستان کے اس عزم کا عملی اظہار کیا گیا کہ ملکی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔آپریشن کے دوران مسلح افواج نے اپنی آپریشنل صلاحیت اور تیاری کا بھرپور مظاہرہ کیا اور دشمن کی جانب سے مزید جارحیت کو مثر انداز میں روکا اور اسٹریٹیجک توازن بحال کیا۔فیلڈ مارشل اور سروس چیفس نے اس موقع پر اپنے پیغام میں قومی سلامتی اور علاقائی امن کے عزم کا اعادہ کیا اور اعلان کیا کہ مسلح افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ مسلح افواج ملک کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت چوکس ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مسلح افواج عالمی امن و استحکام میں بھی فعال کردار ادا کرتی رہیں گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button