مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر : ”ٹاڈا“ کی خصوصی عدالت نے دو کشمیری نوجوانوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کالے قانون ”ٹاڈا “کے تحت سرینگر میں قائم ایک خصوصی عدالت نے سوپور کے رہائشی دو کشمیری حریت کارکنوں امتیاز احمد اور منظور احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نئی دلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی( ایس آئی اے) نے ان دونوں کے خلاف 3دسمبر 2022 کو عدالت میں فرد جرم دائر کی تھی۔
ایڈیشنل سیشن جج (ٹاڈا/پوٹا)اور خصوصی جج منجیت رائے کی عدالت نے دونوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ۔ان دونوں کے خلاف وارنٹ بھارت مخالف اور آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں جاری کیے گئے ہیں۔.







