مودی حکومت خواتین کی جنسی زیادتی میں ملوث مجرموں کی ڈھال بن چکی ہے
نئی دہلی:بھارت بی جے پی کی ہندوتوا حکومت قائم ہونے کے بعد سے خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک بن چکا ہے جہاں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی اور بی جے پی خواتین سے زیادتی کرنے والے درندوں کی حمایت کررہی ہے۔بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے سیکڑوں خواتین کے ساتھ زیادتی کے مجرم ریوانا کو 2024 کے انتخابات میں اپنا امیدوار نامزد کیا۔ جون 2024میں ریوانا پر 2,960جنسی ویڈیوز بنانے اور خواتین کو نشانہ بنانے کا الزام لگا۔جنسی زیادتی کے واقعات پر آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر الکالامبا نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت جنسی زیادتی کرنے والوں کی محافظ ہے اور جنتا دل (سیکولر)کے رکن پراچوال ریوانا کی حمایتی ہے۔ الکا لامبا نے کہا کہ مودی حکومت اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے پراچوال ریوانا کو بچا رہی ہے کیونکہ اقتدار قائم رکھنے کے لیے اسے جنتا دل (سیکولر)سمیت دیگر جماعتوں کی بیساکھیوں کی ضرورت ہے۔ پراچوال ریوانا کے مجرمانہ فعل پر خاموشی کا مطلب مودی حکومت ریپ ملزمان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پراجول ریوانا کو بچا کر بی جے پی نے انصاف کا مذاق بنایا ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی کی خاموشی اسکے مجرم لیڈروں کے لیے ڈھال بن چکی ہے۔ الکا لامبا نے کہا کہ مودی صرف” بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو” کے نعرے تک محدود ہے جبکہ اس کی حکومت کھلے عام مجرموں کی محافظ بن چکی ہے۔ پراچوال ریوانا ملک سے فرار ہوا مگر مودی حکومت نے گرفتاری کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی، بی جے پی حکومت جنسی استحصال کے ملزمان کو باہر بھگا کر مظلوموں کو انصاف نہیں دے رہی۔انکا کہنا تھا کہ مودی کی قیادت میں مجرموں کو سزا کے بجائے سیاسی تحفظ دیا جا رہا ہے۔ پراچوال ریوانا جیسے درندوں پر کارروائی نہ ہونا مودی کے دوہرے معیار کو ثابت کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پراچوال ریوانا کی حمایت میں بی جے پی کا رویہ پورے نظام انصاف پر سوالیہ نشان ہے۔انہوںنے کہاکہ مودی سرکار جنسی درندوں کو تحفظ دے کر خواتین کا اعتماد توڑ رہی ہے۔بی جے پی کی حکومت اپنی بیٹیوں کے ساتھ کھڑی نہیں ہے بلکہ مجرموں کو تحفظ دے رہی ہے۔ مودی کے دور حکومت میں بھارتی خواتین غیر محفوظ ہیں اور بی جے پی انہیں تحفظ دینے میں ناکام ہے۔






