مقبوضہ جموں و کشمیر

انجمن شرعی شیعیان نے ظلم کے خلاف آیت اللہ علی خامنہ ای کی جدوجہد کو سراہا

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن شرعی شیعیان نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور انہیں مظلوموں کا روحانی رہنما اور محافظ قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انجمن نے ایک بیان میںعلاقے میں چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جس دوران سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، قرآن خوانی کی جائے گی اور خطبات میں مسلم اتحاد اور فلسطین کی حمایت کے لیے ان کی کاوشوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ بیان میں لوگوں پر زور دیاگیا کہ وہ سادگی اختیار کریں اور کسی بھی قسم کاجشن منانے سے گریز کریں۔ بیان میں سپریم لیڈر کے وژن اور ظلم کے خلاف جدوجہد کے عزم کا اعادہ کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button