مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشیدہ صورتحال کے باعث تمام تعلیمی ادارے دو دن کے لئے بند

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حکام نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وادی کشمیر میں تمام اسکول اور کالجز دو دن کے لیے بند کر دیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیرتعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ 2 اور 3 مارچ کو تمام اسکول اور کالج بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مزید کوئی فیصلہ کرنے سے قبل صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسکول ایجوکیشن کشمیر کے ڈائریکٹر نے ایک حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کشمیر ڈویڑن میں تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیخ اعجاز بشیر نے بھی وادی کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کو دودن کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا۔
دریں اثناءکشمیر یونیورسٹی، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے حکومتی ہدایات کے مطابق دو دن کے لیے کلاس ورک معطل کر دیا ہے۔تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ کئی یونیورسٹیوں اور کالجوں نے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ کشمیر یونیورسٹی، کلسٹر یونیورسٹی سرینگر، گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ اور اسلامیہ کالج سرینگر نے 2 اور 3 مارچ کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button