بھارت

راجستھان : ہندوتوا غنڈوں نے مسلم نوجوان کو قتل کردیا

جے پور:  بی جے پی کے زیر اقتدار بھارتی ریاست راجستھان میں ہندو توا غنڈو ںنے ایک 28 سالہ مسلم نوجوان عامر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقتول نوجوان کے اہلخانہ نے کہا کہ ہندو توا تنظیم” بجرنگ دل“ کے غنڈوں نے انکے پیارے پر گائے کی اسمگلنگ کا الزام لگایا اور اسے گولی مار دی۔ یہ بہیمانہ واقعہ ضلع الور کے علاقے بھیواڑی میں پیش آیا۔واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی اور انتظامیہ نے امن و اماں برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔KMS-06/M
ایران کیخلاف امریکی ، اسرائیلی جارحیت پر ”او آئی سی“ کی خاموشی افسوسناک ہے، محبوبہ مفتی
سری نگر، 04 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ایران پر اسرائیلی امریکی جارحیت پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تنظیم مسلم دنیا کو دھوکہ دے رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ”ایکس “پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ”یہ انتہائی پریشان کن ہے کہ او آئی سی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جب کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کی خودمختاری کے خلاف کھلم کھلا جارحیت کر رہے ہیں، ایران کے رہبر اعلیٰ کی شہادت پر تنظیم کی خاموشی انتہائی افسوسنا ک ہے۔ “انہوں نے مزید کہا کہ او آئی سی کی خاموشی امریکی ، اسرائلی اقدامات کی توثیق کے مترادف ہے اور یہ امت مسلمہ کے مفادات کے منافی ہے۔KMS-07/M
ایران پر امریکی، اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عمر عبداللہ
جموں، 04 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کو کس قانون نے ایسا کرنے کا حق دیا۔؟
عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملوں کا کوئی جواز نہیں ہے ،جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button