نریندرمودی سیاسی و اخلاقی دونوں اعتبار سے سرنڈر کر چکے ہیں: کانگریس صدر
نئی دہلی: بھارت میںکانگریس پارٹی کے صدر ملک ارکن کھڑگے نے موجودہ عالمی صورت حال میں خاص طور پر بھارت کے مہمان ایرانی جہاز پر امریکی حملے کے بعد وزیر اعظم مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے تشویش ناک قراردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس صدر نے ایکس پر جاری ایک بیان میںکہا کہ ایک ایرانی جہاز جو بھارت کا مہمان تھا اور ’انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2026میں شرکت کے بعد غیر مسلح حالت میں واپس جا رہا تھا، اس پر حملے کے بعد بھی وزیر اعظم مودی خاموش ہیں۔انہوں نے کہاکہ خلیجی ممالک میں جاری کشیدگی نے بھارتی عوام کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ خلیجی ممالک میں موجود کچھ بھارتیوںکی موت سے متعلق خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ انہوںنے وزیر اعظم نریندر مودی کے رویے پر مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت کی جانب سے بھارت کے اسٹریٹجک اور قومی مفادات سے لاپرواہی سب کے سامنے واضح ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی جہاز پر حملے کے واقعے پر بھارتی حکومت کی جانب سے نہ کسی تشویش کا اظہار کیا گیا اور نہ تعزیت کابلکہ وزیر اعظم مودی خاموش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جپ اپنے آس پاس ہونے والے واقعات پر رد عمل ظاہر نہیں کر سکتے تو پھر ہمیںمہاساگر کے نظریے اور بحر ہند کے خطے میں بھارت کے”نیٹ سیکورٹی پرووائیڈر“ ہونے کے دعوﺅں پر لیکچر کیوں دیتے ہیں؟
کانگریس صدر نے کہاکہ آؓبنائے ہرمز میں 38 بھارتی پرچم بردار تجارتی جہاز اور تقریباً 1100 ملاح پھنسے ہوئے ہیں اورکیپٹن آشیش کمار سمیت دو بھارتی ملاح ہلاک ہو چکے ہیں۔ آخر سمندری دفاع یا امدادی کارروائی کیوں شروع نہیں کی گئی؟ انہوں نے مودی پر تنقیدکرتے ہوئے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ جب ملک کے پاس صرف 25 دن کا خام تیل اور تیل کے ذخائر باقی ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ہمارا توانائی ہنگامی منصوبہ کیا ہے؟ خاص طور پر جب بھارتی حکومت نے روسی تیل کی درآمد روکنے کے امریکی مطالبے کو تسلیم کر لیا ہے؟ انہوں نے کہاکہ بھارت کی وزارت خارجہ نے 3 مارچ 2026 کو جو بیان دیا ہے، اس کے مطابق کچھ بھارتی شہری ہلاک ہو گئے ہیں یا لاپتہ ہیں۔ جو وہاں پھنسے ہوئے ہیں، ان کی حفاظت کے لیے کیا اقدام کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خلیجی ممالک میں ایک کروڑ بھارتی مقیم ہیں۔ میڈیکل طلبا مدد کے لیے بے بسی بھرے ویڈیو پیغامات جاری کر رہے ہیں۔ بھارتی حکومت ان کی سلامتی کو کیسے یقینی بنا رہی ہے؟ کیا متاثرہ علاقوں سے انخلا کا کوئی منصوبہ تیار ہے؟“ ملک ارجن کھڑگے نے کہاکہ ر مودی جی نے سیاسی و اخلاقی دونوں اعتبار سے سرنڈر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ رویہ بھارت کے بنیادی قومی مفادات کو مجروح کرتا ہے اور ہماری خارجہ پالیسی کو تباہ کرنے والا ہے۔







