بھارت

برطانیہ:بھارتی شہری بڑے پیمانے پر جنسی جرائم میں ملوث

لندن: برطانیہ میں غیر ملکی شہریوں میں سب سے زیادہ تعداد بھارتیوں کی ہے جنہیں جنسی جرائم میں سزاوں کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برطانوی تھنک ٹینک سنٹر فار مائیگریشن کنٹرول (سی ایم سی) کے اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2021 اور 2024 کے درمیان جنسی جرائم کے لیے بھارتی شہریوں کی سزاو¿ں میں 257 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2024 میں بھارتیوں کیخلاف 100 کیس درج ہوئے تھے جبکہ 2021 میں ایسے کیسز کی تعداد صرف 28 تھی یوں بھارتیوں کے خلاف بننے والے کیسز میں سالانہ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ برطانیہ میں جنسی جرائم کے لیے غیر ملکی شہریوں کی مجموعی سزاو¿ں میں اس عرصے میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ سنگین جرائم میں سزا یافتہ غیر ملکی شہریوں میں بھارتی تیسرے نمبر پر ہیں، اس طرح کے جرائم میں 115 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 2021 میں 273 جبکہ 2024 میں 588 مقدمات درج ہوئے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی اپنے ملک کے کمزور عدالتی نظام اور بدعنوانی کے کلچر کے باعث سزاﺅں سے بچ جاتے ہیں تاہم بیرون ملک قوانین کی سختی سے پیروی اور موثر عدالتی نظام کے باعث انہیں سزاﺅں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بھارت جو خود کو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک قرار دیتا ہے لیکن بیرون ملک اسکے شہریوں کے سنگین جرائم اسکی جمہوریت کے ماتھے پر ایک بدنما دھبہ ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button