مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں خواتین کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے: حریت کانفرنس

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی تذلیل کرنے اور علاقے میں جاری جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے کشمیری خواتین کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جو کشمیری خواتین کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کے اہلکار خواتین کی تذلیل کرتے ہیں،انہیں، قتل ، گرفتار، تشدد، اور آبروریزی کا نشانہ بناتے ہیں۔ حریت ترجمان نے انصاف کے بین الاقوامی اداروں، اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری خواتین کو درپیش مشکلات کا فوری نوٹس لیں۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیری خواتین جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو علاقے میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مجبور کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button