بھارت

بھارت :بہار میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمان خاتون کو کھمبے سے باندھ کرپیٹ پیٹ کر قتل کردیا

پٹنہ :بی جے پی کے زیر اقتدار بھارتی ریاست بہار کے ضلع مدھو بنی میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک مسلمان عورت روشن خاتون کو اس وقت کھمبے سے باندھ کرپیٹ پیٹ کر قتل کر دیا جب وہ ایک تنازعے میں مدد مانگنے کے لیے گاو¿ں کے سربراہ کے پاس گئی تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے خاتون کو کھمبے سے باندھ کر بے رحمی سے پیٹا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے کے دوران خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔لوگوں کے مطابق روشن خاتون اس حملے میں بری طرح زخمی ہو گئیں۔ بعد میں اس کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ اتوار کو اس کی موت کی خبرآتے ہی علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔روشن خاتون کی موت سے لوگوں اور سماجی کارکنوں میں غصہ پایا جاتا ہے جو قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ضلع کے ایک سماجی کارکن نے بتایاکہ یہ ایک دردناک واقعہ ہے۔ ایک خاتون انصاف کے حصول کے لیے گئی اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ انتظامیہ کو قصورواروں کو سزا دلانی چاہیے۔ ایک اورشخص نے کہا کہ یہ واقعہ مدد کے لیے مقامی حکام سے رجوع کرنے والے کمزور لوگوں کی حفاظت کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑاکرتا ہے ۔لوگ گاو¿ں کے رہنما کے پاس تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی امید لے کر جاتے ہیں۔ روشن خاتون کے ساتھ جو ہوا اس سے بہت سے خاندانوں کو صدمہ پہنچاہے۔مقامی باشندوں نے حملے کی منصفانہ تحقیقات اور ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔کمیونٹی کے ایک بزرگ نے بتایاکہ روشن خاتون ایک غریب خاتون تھی جو مدد مانگنے گئی تھی۔ اس کی موت سے یہاں کے لوگوں کو بہت دکھ پہنچا ہے۔ ہم اس کے لیے انصاف اور تمام شہریوں کے لیے تحفظ چاہتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button