بھارت

بھارت کا جنگی جنون جاری ، پاکستانی سرحد کے قریب بڑی فضائی مشقوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد:
رواں سال مئی میں معرکہ حق بنیان المرصوص میں شرمناک شکست کے بعد بھی بھارت کا جنگی جنون جاری ہے اور اس نے پاکستانی سرحد کے قریب واقع ریاست گجرات میں بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فضائی مشق کیلئے بھارتی فضائیہ نے نوٹس ٹو ایئر مین (NOTAM)جاری کرتے ہوئے 20 سے 21 جنوری تک مخصوص فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فضائی مشقیں گجرات کے علاقے کچھ (Kutch) میں کی جائیں گی، جہاں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے حصہ لیں گے۔ مشقوں میں رافیل، سخوئی 30ایم کے آئی، جیگوار اور دیگر جنگی طیارے شامل ہوں گے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشقوں کے لیے مختص فضائی زون پاکستان کے ساتھ بھارت کی جنوبی سرحد کے حساس علاقوں پر مشتمل ہے، جن میں بحیرہ عرب، سر کریک، راجکوٹ اور احمد آباد کے علاقے شامل ہیں۔علاقائی تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، جبکہ صورتحال پر متعلقہ ادارے گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی میں بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کو ناکام بناتے ہوئے پاکستان نے فرانسیسی ساختہ جدید ترین رافیل سمیت بھارت کے7لڑاکا طیارے مار گرائے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button