آزاد کشمیر

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مظفرآباد میں سیمینار اور ریلی کا انعقاد

مظفرآباد : خواتین کے عالمی دن کے موقع پرکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے زیر اہتمام مظفرآباد میں ایک سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقررین نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی ماو¿ں، بہنوں اور بیٹیوں کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پابند سلاسل خواتین رہنماو¿ں سمیت تمام حریت قیادت کی فوری رہائی اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے عالمی برادری سے مو¿ثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے خواتین سمیت پوری کشمیری آبادی کو بدترین ریاستی دہشتگردی کا سامنا ہے۔ ماو¿ں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت و حرمت بھی محفوظ نہیں رہی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔ مقررین نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پرزوردیا کہ وہ مقبوضہ جموںو کشمیر کی سنگین صورتحال پر توجہ دیں جہاں انسانیت مسلسل سسک رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 36 برسوں کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیر میں تقریباً 23 ہزار خواتین بیوہ ہو چکی ہیں جبکہ 11 ہزار سے زائد خواتین جنسی تشدد کا شکار ہوئیں اور 8 ہزار خواتین نیم بیوہ کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ مقررین نے کہا کہ آسیہ اندرابی، ناہید نسرین، فہمیدہ صوفی سمیت متعدد کشمیری خواتین رہنما آج بھی بھارت کی بدنام زمانہ جیلوں میں نظربندہیں جبکہ حریت قیادت کو مسلسل پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری ان اسیران کی رہائی کیلئے عملی اقدامات کرے۔انہوں نے کہا بھارتی درندگی کا نشانہ بننے والی کشمیری بیٹیاں آج بھی انصاف سے محروم ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتہاءپسند پالیسیوں کے باعث مقبوضہ جموں وکشمیر میں ظلم و جبر میں اضافہ ہوا ہے اور کالے قوانین کی آڑ میں بھارتی فورسز گھروں میں گھس کر خواتین کو ہراساں کر رہی ہیں۔مقررین نے کہا کہ آزادی کا مطالبہ کسی بھی قانون کے تحت جرم نہیں، مگر بھارت کشمیری عوام کی جائز جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور مہذب اقوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں اور کشمیری خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم کو رکوانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی بہادر خواتین بھارتی ظلم و جبر کے باوجود ثابت قدمی سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور نئی نسل کو بھی آزادی کی جدوجہد کیلئے تیار کر رہی ہیں۔ کشمیری قوم اپنی آزادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ریلی اور سیمینار سے دیگر لوگوں کے علاوہ رکن قانون ساز اسمبلی پروفیسر تقدیس گیلانی، حریت رہنما مشتاق الاسلام، وزیراعظم آزادکشمیر کے ترجمان شوکت جاوید میر، مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی صدر سمعیہ ساجد، مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر خواتین ونگ کی صدر مریم کشمیری، پیپلزپارٹی آزادکشمیر خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل شگفتہ نورین کاظمی، ڈائریکٹر مطالعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر سمیرا شفیق، المقدس ویلفیئر سوسائٹی کی سربراہ شازیہ اعوان، پروفیسر نرگس، صدر خواتین ونگ تحریک جوانان کشمیر ڈاکٹر تہمینت اور پرنسپل فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر نزہت میر عالم نے بھی خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button