مقبوضہ جموں و کشمیر

کانگریس کاقیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

بھارت امریکہ تجارتی معاہدے کی شدید مذمت

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کانگریس نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کانگریس کی ریلی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہو گئی۔ کانگریس رہنماﺅں طارق حمید قرہ اور رمن بھلہ نے احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کوظالمانہ اورسفاکانہ قرار دیا۔طارق حمید قرہ نے بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے اسے معیشت اور عام لوگوں کے لئے نقصاندہ قراردیاہے۔انہوں نے کہاکہ معاہدے میں امریکی مفادات کو ترجیح دی گئی ہے۔ پارٹی نے ایل پی جی سلنڈر پر انحصار کرنے والے زراعت، ڈیری سیکٹر اور دیہی صارفین پر پڑنے والے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button