مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی حکومت کا سونم وانگچک کی غیر قانونی نظر بند ی ختم کرنے کا فیصلہ

سری نگر:بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی غیر قانونی حراست کو فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وانگچک اس بھارتی ریاست راجستھان کی جودھ پور جیل میں قید ہیں ۔ انہیں گزشتہ برس 26 ستمبر کو لداخ کے ضلع لیہہ میں مطالبات کے حق میں شدید احتجاجی مظاہروں کے دوران کالے قانون نیشنل سیکورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ بھارتی فورسز کیطرف سے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کی جانیں چلی گئی تھیں۔
بھارت نے وانگچک پرلوگوں کو اکسانے اور مظاہرے بھڑکانے کا الزام عائد کیا تھا۔ بھارتی وزارت داخلہ نے آج وانگچک کی نظربندی منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔لداخ کو چھٹے شیڈول میں شامل کرنے ، علاقے کو ریاست کا درجہ دینے اور دیگر مطالبات کیلئے جدوجہد کرنے والی تنظیموں کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) اور لیہہ اپیکس باڈی (ایل اے بی ) مسلسل وانگچک کی رہائی کا مطالبہ کر رہی تھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button