مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کا افسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کا ایک افسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہلاک ہونے والے جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) کی شناخت صوبیدار سندیپ کمار ڈھاکا کے طور پر ہوئی ہے جس کی ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔اسے فوری طور پر قریبی ملٹری ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔بعد ازاں لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سرنکوٹ منتقل کیا گیا۔







