بھارت :مسلمانوں کونماز عیدسے روکنے کے لئے بی جے پی کی عدالت کو استعمال کرنے کی کشش

لکھنو:بی جے پی کے زیر اقتداربھارتی ریاست اترپردیش میں سنبھل شہرکی انتظامیہ نے عیدکے موقع پر مسلمانوں کو نماز عید سے روکنے کے لئے عدالت کو حکم جاری کرنے کامطالبہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے عدالت سے کہا کہ زیادہ بھیڑ ہونے کے باعث حفاظتی انتظامات نہیں کئے جاسکتے۔ اس وجہ سے عیدکے موقع پرمحدود تعداد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر افسران نظم ونسق برقرار نہیں رکھ سکتے تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ جسٹس اتل شریدھر اور سدھارتھ نندن کے بنچ نے کہا کہ اگر ایس پی اور ضلع کلکٹر نظم ونسق برقرار رکھنے سے قاصر ہیں تو انہیں یا تو استعفیٰ دے دینا چاہئے یا تبادلے کی درخواست دینیچاہئے ۔دوران سماعت مسلمانوں کا کہناتھاکہ رمضان المبارک میں پلاٹ نمبر291 میںجہاں ایک مسجد بھی واقع ہے، نماز پڑھنے سے روکا جا رہا ہے۔عدالت نے کہا کہ یہ ریاست کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ہر کمیونٹی مقررہ مذہبی مقام پر پ±رامن طریقے سے عبادت کرسکے اور اگر یہ نجی ملکیت ہے، جیسا کہ عدالت نے پہلے ہی کہا ہے تو ریاست سے کسی بھی اجازت کے بغیرعبادت کرنے کا حق ہے۔ پولیس افسران کے ساتھ ساتھ انتظامیہ نے عدالت کو بتایا تھا کہ زیادہ بھیڑ ہونے سے حفاظتی انتظامات نہیں کئے جاسکتے۔ یہی وجہ ہے کہ عید کے موقع پر وہاں محدود تعداد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔




