مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:قابض انتظامیہ نے شب قدر کے موقع پر جامع مسجد کومقفل کردیا

کشمیری مسلمان عبادت سے محروم ، میرواعظ عمرفاروق گھر میں نظربند

سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر بھارتی قابض انتظامیہ نے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں 27رمضان المبارک کے موقع پرکشمیری مسلمانوں کو عبادت سے روکنے کیلئے جامع مسجدکو مقفل کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں شب قدر کو تلاش کرنے کیلئے عبادات کرتے ہیں اور نوافل ادا کرتے ہیں۔قابض انتظامیہ نے تاریخی مسجد کے دروازے بند کر دیے اورمسلمانوںکومسجد میں داخل ہو کر عبادت کرنے سے روک دیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا ایکس پر قابض انتظامیہ کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں کشمیری مسلمانوں سے اس بابرکت موقع پر خطاب کرنے سے روکنے کیلئے گھر میں نظربند کردیاگیاہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ قابض حکام نے مسلسل ساتویں سال شبِ قدر کے موقع پر جامع مسجد کو بند کردیاہے جس کے باعث ہزاروں کشمیری مسلمان اس بابرکت شب کوجامع مسجد میں عبادات کرنے سے محروم ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے قابض انتظامیہ کے اس افسوسناک اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی پابندیاں مسلمانوں کے مذہبی امور میں کھلی مداخلت کے مترادف ہیں اور اس سے کشمیریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اس سے قبل بھی قابض حکام نے جمعة الوداع کے موقع پر کشمیریوں کو جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button