بھارت

انتخابی شیڈول ہندوتوا بی جے پی کی سہولت کے مطابق طے کیا گیا: پرینکا گاندھی

نئی دلی:
بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی کی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں میں آئدہ اسمبلی انتخابات کا شیڈول ہندوتوا بی جے پی کی سہولت کے مطابق طے کیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پرینکا گاندھی نے نئی دلی میں میڈیا سے گفتگو میں الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ انتخابی شیڈول پر سوال اٹھایا اور کہا کہ ووٹنگ کی تاریخیں اور مرحلے بی جے پی کی سہولت کے مطابق طے کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخیں اور ان کے مراحل جس انداز میں طے کیے گئے ہیں، اس سے انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس عمل میں حکمراں جماعت کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات ایک جمہوری عمل ہے اور پوراانتخابی عمل مکمل طور پر غیر جانبدار اور شفاف ہوناچاہیے۔ اگر کسی بھی سیاسی جماعت کو یہ احساس ہو کہ انتخابی نظام میں کسی ایک جماعت کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو اس سے جمہوری عمل پر سوال اٹھتے ہیں۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے حال ہی میں پانچ بھارتی ریاستوں بشمول مغربی بنگال ، تمل ناڈو،کیرالہ، آسام اور پڈوچیری اور مرکز کے زیر انتظام ایک علاقے میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے اس شیڈول کی غیر جانبداری پر سوال اٹھا ئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button