مقبوضہ جموں و کشمیر

پہلگام :ہوٹل میں آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے سیاحتی مقام پہلگام کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ہوٹل کا ایک ملازم اس وقت ہلاک ہوگیا جب وہ مبینہ طور پر فائر فائٹنگ آپریشن کے دوران فائر ٹینڈر کی زد میں آ گیا۔آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔
واقعے کے بعدسیاحوں اور مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button