میرواعظ کی ایرانی رہنما علی لاریجانی کے قتل کی مذمت
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمامیرواعظ عمر فاروق نےٍ اسرائیل کے ہاتھوں ایرانی رہنما علی لاریجانی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میرواعظ نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ایران کے عوام اور ان کی قیادت کی ثابت قدمی ایک حقیقی مسلمان قوم کی روح کی عکاسی کرتی ہے جو بہادر، ثابت قدم اور اللہ تعالیٰ پر پختہ ایمان رکھنے والی ہے اور ایسے لوگ ہی قیادت کے مستحق ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام کے دیگر رہنما خود کو بے نقاب کر چکے ہیں اور وہ محض کٹھ پتلی ثابت ہوئے ہیں جو عزم ، ہمت اور یقین سے عاری ہیں۔میرواعظ نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پولیس اسٹیٹ کے خوف زدہ حکمرانوں نے انہیں ایک بارپھرزبردستی ماہِ رمضان میں اللہ کے گھر جانے سے روک دیا، گھر میں نظر بند رکھا اورمسجد شریف گول مارکیٹ کرن نگر میں خطاب کرنے سے بھی ر وک دیا جو انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے۔









