بھارت، افغانستان اور اسرائیل کے مبینہ گٹھ جوڑ کا پردہ فاش، ریٹائرڈ بھارتی افسر کے تہلکہ خیز انکشافات
نئی دلی:
سابق بھارتی فوجی افسر کے بیانات منظر عام پر آے کے بعد پاکستان کے خلاف مبینہ بھارتی سازشوں سے متعلق نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کے ریٹائرڈ کرنل راجیش پاور نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کی جا رہی ہے، جہاں مختلف شدت پسند گروہ سرگرم ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجیش پاور نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ان گروہوں کو مالی معاونت کی جارہی ہے جبکہ اسلحہ اور انٹیلی جنس سپورٹ اسرائیل فراہم کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ان سرگرمیوں کا مرکزی ہدف پاکستان ہے۔ریٹائرڈ کرنل راجیش پاور کے مطابق ان ممالک کے مفادات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں اور خطے میں پاکستان کو کمزور کرنا ان کا مشترکہ مقصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایٹمی پروگرام اور اسرائیل مخالف موقف کی وجہ پاکستان کو ایک اہم حریف کے طور پر دیکھتا ہے۔دوسری جانب بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات پاکستان کے اس موقف کی تائید ہیں کہ ملک کو طویل عرصے سے پراکسی جنگ کا سامنا ہے، تاہم اس حوالے سے آزادانہ تصدیق اور شواہد کی اہمیت بھی اپنی جگہ برقرار ہے۔ماہرین کے مطابق اگر اس نوعیت کے الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک بڑا چیلنج ہو سکتا ہے۔






