پاکستان
پاکستان نے بھارت میں اسرائیلی سفیر کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا
اسلام آباد:
پاکستان نے بھارت میں اسرائیلی سفیر کے بے بنیاد اور حقائق کے منافی الزامات کو یکسر مسترد کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے بھارت میں اسرائیلی سفیر کی ایک وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف عائد کیے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ حقیقی جارحیت اسرائیل کے غیر قانونی قبضے اور غزہ میں انسانی بحران سے عیاں ہے۔انہوں نے پاکستان کے خلاف بے بنیاد کردار کشی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی قیادت کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمات اور عالمی ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ذمہ دار ریاستیں عالمی قوانین کا احترام کرتی ہیں، الزام تراشی سے نہیں بچتیں۔








