نااہل مودی سرکار کا آبنائے ہرمز میں ایرانی اجازت ملنے کا پروپیگنڈا بے نقاب

نئی دلی: نااہل مودی کا آبنائے ہرمز میں ایرانی اجازت ملنے کا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی عوام کا ٹیکس جنگی جنون اور کرپشن کی نذر کرنے والی بی جے پی سرکار نے بھارت کو توانائی بحران میں دھکیل دیا ہے۔بھارتی جریدہ نے بی جے پی کا جعلی خبروں کے ذریعے صورتحال پر قابو پانے کی ناکام کوشش کا پردہ چاک کر دیا۔ بھارتی جریدہ اسکرول ان کے مطابق بھارت میں توانائی بحران پر عوام کے غصے کو قابو کر نے کیلئے مودی نے اپنے معروف ہتھیار یعنی گودی میڈیا کا استعمال کیا۔گزشتہ ہفتے بھارتی میڈیا نے مضحکہ خیز دعوی کیا کہ ایران نے بھارت کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے مستثنیٰ قرار دے دیاہے۔ اسکرول ان کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ نے بھارتی میڈیا کی بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیساتھ بھارتی جہازوں کیلئے کوئی جامع بندوبست نہیں ہوا۔ عالمی دبائو میں مودی حکومت نے ایرانی تیل اور چابہار بندرگاہ میں شراکت داری کا خاتمہ اور ایرانی ٹینکرز پرقبضہ کر کے ایران سے مخالفت کا اظہارکر دیا ۔ بھارتی جریدے کے مطابق یہود و ہنود گٹھ جوڑ کے کھلے عام اعتراف کے بعد ایران موجودہ جنگ میں بھارت کو غیر جانبدار نہیں سمجھتا۔عالمی ماہرین کے مطابق بلند و بانگ دعوئوں کے باوجود مودی حکومت اپنے دور اقتدار میں بھارت کو توانائی کے شعبے میں خودمختاری نہیں دے سکی۔وزیراعظم مودی کے نام نہاد دعوئوں کے برعکس بھارت ایک محدود اثر و رسوخ کا شکار ہو چکا ہے۔





