بھارت

اترپردیش :11سالہ نابالغ گونگی اوربہری دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت دری

نئی دلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع رام پور ضلع میں ایک 11 سالہ گونگی اور بہری دلت لڑکی کو عصمت دری کانشانہ بنایاگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نابالغ لڑکی جو منگل کی شام سے لاپتہ تھی ،شدید زخمی حالت میں گھر کے قریب ایک کھیت میں بے ہوش پائی گئی ہے۔
ایک دیہاتی نے لڑکی کو نیم برہنہ حالت میں، بری طرح زخمی اور بے ہوش حالت میں پایااور اس کے گھر والوں کو اطلاع دی۔ڈاکٹروں کے مطابق نابالغ لڑکی کو ایک سے زائد لوگوں نے عصمت دری کا نشانہ بنایا ہے ۔پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیاگیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اتل کمار سریواستو نے کہاکہ ملزمان کو پکڑنے کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور مجرموں کو تلاش کے لیے سی سی ٹی وی اور فون ریکارڈ کی جانچ کی جارہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button