بھارت

بھارت میں گیس بحران کی وجہ سے ہوٹل مالک کی خودکشی

نئی دہلی:بھارتی ریاست کرناٹک میں مالی مشکلات اور ایل پی جی گیس کی قلت سے پریشان ایک ہوٹل مالک نے خودکشی کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے ہوٹل مالک کی شناخت راما ہلوری کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے ہوٹل میں مردہ پایا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہوٹل مالک نے دکان کے اندر پھندا لگا کر خودکشی کی۔ ہوٹل مالک کے بیٹے ادے ہلوری نے صحافیوں کو بتایا کہ ہوٹل کئی دنوں سے ایل پی جی سلنڈر نہ ملنے کی وجہ سے بند تھا، ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہونے کے سبب اس کے والد شدید ذہنی دباو¿ میں تھے، کاروبار جاری رکھنے کے لیے وہ لکڑی کے چولہے استعمال کرنے کا سوچ رہے تھے۔ہوٹل مالک کے بیٹے نے بتایا کہ اس کے والد قرض دار بھی تھے مگر اِسے اس بات کا یقین نہیں کہ وہ قرض دینے والوں کی جانب سے کسی دباو¿ کا شکار تھے، تاہم گیس سلنڈروں کی قلت اس کے والد کے لیے بڑی پریشانی بن چکی تھی۔پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہے اور مالی دباو¿ سمیت تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button