مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: کرفیو ،سخت پابندیوں کا سلسلہ جاری، انٹرنیٹ سروس معطل

سرینگر03ستمبر ( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو کشمیرکی مزاحمتی تحریک کی علامت شہید سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ا ٓج سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں واقع انکی رہائش کی طرف مارچ سے روکنے کیلئے کرفیواور سخت پابندیوں کا نفاذ آج بھی جاری ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض بھارتی انتظامیہ نے حیدر پورہ کی طرف مارچ کو ناکام بنانے کیلئے سرینگر اور دیگر شہروں میں بھارتی فورسز کے مزید ہزاروں اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔
انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کررکھی ہے۔ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے لوگو ں کو شہید رہنما کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کیلئے جمعرات کو وادی کشمیر بالخصوص سرینگر اور ملحقہ علاقوں کو گوانتانامو بے میں تبدیل کر دیاتھا ۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر بھارت لوگوں کی بندوق کی نوک پر گھروں کے اندر رہنے پر مجبور نہ کرتا تو یہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ ہوتا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button