بھارت
بھارت : مسافر بس اور ڈمپر کے درمیان تصادم، 14افرادہلاک اور 25زخمی
نئی دلی:
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں 14افراد ہلاک اور 25زخمی ہوگئے ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ حادثہ مسافر بس اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ۔ تصادم کے فورا بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث متعدد مسافر زندہ جل گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ صبح تقریبا 6 بجے پیش آیا جب ایک ہندو یاتریوں کو تلنگانہ کے شہر نرمل سے نیلور لے جانیوالی بس ایک ڈمپر سے ٹکراگئی۔مارکاپورم کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ناگ راجو نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔







