انتخابی کمیشن کو فارم 6میں تبدیلی کا اختیار نہیں ، کانگریس
نوجوانوں سے پہلی مرتبہ دادا، دادی کے بارے میں معلومات طلب کی جا رہی ہیں، ترجمان
نئی دلی: کانگریس نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے رواں برس برس جولائی کے اوائل میں بغیر کسی باضابطہ نوٹیفکیشن کے فارم چھ میںتبدیلی کر کے پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں کیلئے ایک نئی رکاوٹ کھڑی کر دی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس ترجمان راگنی نائک نے دلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ووٹر رجسٹریشن رولز 1960میں تبدیلی کیے بغیر فارم 6میں تبدیلی نہیںکی جاسکتی اور اسکے لیے مرکزی حکومت کو پارلیمنٹ کو اطلاع دینی ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سپیشل سمری ریویژن کے تحت ہر برس اٹھارہ سال کی عمر پوری کرنے والے نوجوانوں کے نام ووٹر فہرست میں درج کیے جاتے ہیں لیکن 2024سے یہ عمل روک دیا گیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ رواں برس جولائی میں فارم چھ میں ایک نئی شق شامل کی گئی جس کے تحت پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں سے انکے والدین یا داد ا، دادی کے پچھلی خصوصی تفصیلی نظرثانی کی کارروائی میںووٹر کے طور پر رجسٹرڈ ہونے سے متعلق معلومات مانگی جارہی ہیں ۔ ترجمان نے کہااب نوجوانوں کے ووٹ کیساتھ بھی ہیرا پھیری کی جارہی ہے۔






