بھارت

بھوپال :بی جے پی رہنما کا مسلم اکثریتی علاقے پر میزائل گرانے کی دھمکی

بھوپال:بھارت میں ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مسلم اکثریتی علاقے قاضی کیمپ کو میزائل سے نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے جس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مدھیہ پردیش سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رامیشور شرما نے شہر کے علاقے کارونڈ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کارونڈ چوراہے سے مسلمانوں کے علاقے قاضی کیمپ پر میزائل فائر کرنے کی دھمکی ۔رامیشور شرما کے دھمکی آمیز بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔بعد ازاں شرما نے اپنے بیان سے مکرتے ہوئے کہاکہ ان کی مراد بھوپال کا قاضی کیمپ نہیں بلکہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع علاقے قاضی کیمپ سے تھی۔ تاہم بی جے پی لیڈر کی اس وضاحت پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں، کیونکہ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں قاضی کیمپ نامی کوئی علاقہ موجود نہیں۔اپنے خطاب میں بی جے پی رہنما نے متھرا کی شاہی عیدگاہ کے حوالے سے بھی اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ وقت آنے پرعیدگاہ کو منہدم کرکے اس کی جگہ ایک عظیم الشان مندر تعمیر کیا جائے گا۔ اس دوران انہوں نے 1992 میں ایودھیا میں بابری مسجد کی شہادت کا بھی حوالہ دیا۔بی جے پی رہنما کے بیانات پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ ناقدین نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے دھمکی آمیز بیانات فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا اور امن و ہم آہنگی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے حکام سے شرما کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔ ایک صارف نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی رہنما کھلے عام ہندوئوں کو مسلمانوں کے خلاف اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے مسلمانوں کے خلاف میزائل حملے کی دھمکی کو انتہائی نفرت انگیز قرار دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button