مقبوضہ جموں و کشمیر

برف باری کے باعث بانڈی پورہ گریز سڑک ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں تازہ برف باری سے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے گریزسے زمینی رابطہ منقطع ہوگیاہے جہاںحکام نے پھسلن کی وجہ سے 85 کلومیٹر طویل بانڈی پورہ-گریز سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی تلیل میں 2 انچ جبکہ رازدان ٹاپ میں 4 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔انتظامیہ نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے رہائشیوں اور مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ موسم کی صورتحال بہتر ہونے تک سڑک پر غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔یہ فیصلہ سب ڈویڑنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) گریز ڈاکٹر مختار احمد نے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے لیا ۔ انہوں نے کہاکہ سڑک پر نقل و حرکت اگلے احکامات تک معطل رہے گی۔ علاقے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button