بھارت

بھارت :کرناٹک سے ناگا خاتون کی پراسرار موت

نئی دہلی:بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ کی ایک نوجوان خاتون کرناٹک میں پراسرارحالت میں مردہ پائی گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 22سالہ خاتون جس کی شناخت لنسولا کے نام سے ہوئی ہے اورجو ناگالینڈ کے ضلع کفیرے کی رہائشی ہے، کرناٹک میںضلع چکمگلورو کے علاقے اروندا نگر میں اپنے کرائے کے مکان میں لٹکتی ہوئی پائی گئی۔لواحقین نے بتایا کہ انہیں اس کے ایک ساتھی نے واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد اس کی بہن حکام اور پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی۔متاثرہ کی بہن نے اپنی شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ لنسولا کو اس کی موت سے قبل بعض افراد ہراساں کررہے تھے۔ انہوں نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button