بھارت
اتر پردیش : ہندو توا غنڈوں کامسلم نوجوان پر تشدد
بریلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں ہندو توا غنڈوں نے ایک مسلم نوجوان شعیب پر وحشیانہ تشدد کیا اور اسے ہندوتوا کے نعرے لگانے پر مجبور کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 28 مارچ کو پیش آنے والے اس واقعے نے علاقے کے مسلمانوں میں غم و غصے اور تشویش کو جنم دیا ہے۔
متاثرہ نوجوان شعیب جو دبئی میں کام کرتا ہے، کو ہند توا تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں کے ایک گروپ نے روکا، اسے مارا پیٹا اور ہندوتوا کے نعرے لگانے پر مجبور کیا۔ غنڈے اس سارے واقعے کی ویڈیو بھی بناتے رہے اور بعد میں وائرل کر دی۔
متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ٹھاکر نامی غنڈے اور اسکے ساتھوں نے شعیب سے 7ہزار روپے سے زائد کی رقم بھی لی ۔
پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔







