مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندربل :بھارتی فورسز نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع گاندربل میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری اور سپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ارامہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے عسکریت پسندوں کی اطلاع پر علاقے میں ایک مشترکہ آپریشن منگل کے روز شروع کیا ہے۔ آپریشن آخری اطلاعات تک جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button