APHC

حریت کانفرنس کا بی جے پی حکومت کے کشمیر دشمن ایجنڈے پر اظہار تشویش

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جس کا مقصد کشمیریوں کی شناخت کو تباہ کرنا اور ان کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو کمزور کرنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد علاقے کی مسلم اکثریتی شخصیت کو تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے میر سید علی ہمدانی اور شیخ نورالدین نورانی جیسے روحانی پیشوا کی میراث کا حوالہ دیتے ہوئے کشمیریوں سے ان عزائم کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی۔
حریت کانفرنس کے ترجمان نے خطے میں غیر مقامی لوگوں کی آباد کاری، حریت رہنماوں کی غیر قانونی نظربندی اور بی جے پی حکومت کے دیگر کشمیر دشمن اقدامات کی شدید مذمت کی، جس کا مقصد کشمیریوں کو ان کی شناخت سے محروم کرنا ہے۔
حریت کانفرنس کے ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے تشخص کو برقرار رکھنے اور کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے بھارت پر دباو ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button