APHC-AJK

دنیا اسرائیل کو فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے سے روکے، فاروق رحمانی

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے دنیا بھر کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کو فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے سے روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جدید تاریخ کی سب سے زیادہ انتقامی اور بے رحم تل ابیب کی صیہونی حکومت نے ہزاروں فلسطینی قیدیوں کو حتمی فیصلے کے 90 دن کے اندر پھانسی دے کر اجتماعی سزائے موت کا قانون اپنایا ہے۔محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ایک طرف غاصب حکومت لبنان اور فلسطین کے بڑے بڑے شہروں اور قصبوں کو ملبے میں ضم کرنے کے لیے بے تحاشا بمباری کر رہی ہے اور دوسری طرف عرب بھائی اور پڑوسی اور طاقتور ممالک اسرائیل کے خلاف مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ انسانیت کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بجائے ظالم اسرائیل کے خلاف موثر اقدامات کرے ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ غیر ملکی حمایت یافتہ صیہونیت کا ایک چھوٹا سا ملک عرب دنیا کے قلب میں خفیہ ایٹمی طاقت میں تبدیل ہو چکا ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ ایران کو یورینیم کی پرامن افزودگی سے روک دیا گیا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ امت کو بچانے کا واحد حل عربوں اور ایران کے درمیان اختلافات کا خاتمہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی کسی بھی شکل میں حمایت نہیں ہونی چاہے اور پور ی امہ کو فلسطین کی مکمل آزادی اور خودمختاری کیلئے متحدہ ہونا چاہیے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button