بھارت

”بی جے پی“مغربی بنگال کو تقسیم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، ممتا بنر جی

کولکتہ:بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہی ممتا بنر جی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست کو تقسیم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے اور اگروہ انتخابات میں برسر اقتدار آئی تو وہ اسمبلی حلقوں کی تنظیم نو کے ذریعے ایسا ضرور کرے گی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ممتا بنر جی نے ضلع دیناج پورکے ہری رام پور میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ بی جے پی مغربی بنگال اور ریاست بہارکے بعض حصہ لیکر ایک الگ ریاست تشکیل دینا چاہتی ہے لیکن وہ ایسا اسی وقت کرسکتی ہے جب وہ مغربی بنگال میں اقتدار میں آئے لہذاہمیں اس مرتبہ بھی اسے ہرانا ہوگا۔ انہوں نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ ہوشیار رہیں کیونکہ امکان ہے کہ بی جے پی سینٹرل آرمڈ پولیس فورس( سی اے پی ایف) کو استعمال کرتے ہوئے رائے دہندگان کو پولنگ بوتھ جانے سے روکنے کی کوشش کرے گی۔
انہوںنے کہا کہ اگر ہم نے غفلت برتی تو ہمارے لیے مشکل ہو جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ بی جے پی والے ایک آﺅٹ سورسنگ ایجنسی کے ذریعے پیسہ بانٹ کر ووٹروں پر اثر اندازہونے کی کوشش کر رہے ، وہ لوگوں سے انکے بینک کھاتوں کا نمبر مانگ رہے ہیں لہذا ہمیںہوشیار ہونے کی ضرورت ہے ۔ ممتا بنر جی نے راجے گنج میں ایک اور جلسے سے خطاب میں کہا کہ انکے پاس پوری تفصیلات موجود ہیں کہ بی جے نے مغربی بنگال میں بھارتی نفری لانے اور ووٹروں میں پیسے بانٹنے کیلئے کون کون سی ایجنسیوں کی خدمات حاصل کی ہیں اور میںصحیح وقت پر ساری تفصیلات بتاﺅں گی۔مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی کے کل 294 ارکین کے انتخاب کیلئے رواں ماہ(اپریل) کی 23 اور 29 تاریخ کو الیکشن ہونگے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button