مودی سرکار کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت غریب بھارتی طلبہ کی زندگیاں نگلنے لگی
غریب بھارتی طلبہ ایک بارپھرمودی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا شکاربن گئے
نئی دلی:بھارتی طلبہ کودماغی نکسل قراردینے والے نریندرمودی نے اپنی نااہلی سے نوجوانوں کی زندگیوں کواجیرن بنا دیا ہے.
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بوائزہاسٹل کی پانچ منزلہ عمارت گرنے سے کم ازکم7 افراد ہلاک ہوگئے.
عینی شاہدین نے میڈیا کوبتایا کہ عمارت کے اندر24 سے48 کے قریب افراد موجود تھے. متاثرہ عمارت میں رہائش پذیرافراد کی اکثریت طلبہ پرمشتمل تھی. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والی نوجوانوں کی تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی نے واقعہ پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غریب بھارتی طلبہ ایک بارپھرمودی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا شکاربن گئے ہیں۔وزیراعظم مودی نےدہلی یونیورسٹی میں”دماغی نکسل” والی تقریرجھاڑی اوربوسیدہ عمارت کونظراندازکرکے چلتے بنے.ماہرین کے مطابق مودی حکومت نے نوجوانوں کے مسائل خصوصاً تعلیم اورروزگارکومکمل نظرانداز کر رکھا ہے جس پرملک بھرمیں احتجاج جاری ہے۔،ماہرین کاکہناہےکہ نوجوانوں کے بڑھتے مسائل اوراحتجاج ہندوانتہا پسند مودی حکومت کے لیے مستقبل میں بڑا سیاسی چیلنج بن سکتے ہیں۔








