کرگل میںسونم وانگچک کا پرتپاک استقبال، حقوق کی بحالی کا مطالبہ

کرگل:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے لداخ خطے سے تعلق رکھنے والے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کا کرگل میں پرتپاک استقبال کیا گیاجنہوں نے خطے کے لیے جمہوری اور آئینی حقوق کے مطالبات کا اعادہ کرتے ہوئے لوگوں سے اتحاد واتفاق برقراررکھنے کی اپیل کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ کالے قانون کے تحت تقریباً چھ ماہ کی غیر قانونی نظربندی سے رہائی کے بعدوانگچک کا کرگل کا پہلا دورہ تھا۔وانگچک نے اتحادو اتفاق پر زور دیتے ہوئے کہاکہجس چیز پر ہمیں متحد ہونا چاہیے وہ انسانیت ہے۔ ہمیں اس طرف یااس طرف اور نہ ہی مذہب یا فرقوں کی بنیاد پر تقسیم ہونا چاہیے، ہمیں ایک دوسرے کے قریب آنا چاہیے، الگ نہیں ہونا چاہیے۔کرگل ڈیموکریٹک الائنس (KDA) اور لہہ اپیکس باڈی (LAB) کے رہنماو¿ں نے مذاکرات شروع کرنے پر زوردیتے ہوئے خبردارکیاکہ اگر اس میں تاخیرکی گئی تو تحریک میں تیز ی آئے گی۔لداخ کے رکن پارلیمنٹ حنیفہ جان نے وانگچک کی رہائی کو دیانت داری اور سچائی کی فتح قرار دیا۔انہوں نے مخلصانہ بات چیت پر زور دیا۔






