مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارت :منی پور میں فائرنگ کے بعد تازہ تشدد پھوٹ پڑا

نئی دہلی: بھارت کی شورش زدہ یاست منی پور میں نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ کے ایزک ماوہ گروپ کے عسکریت پسندوں کی طرف سے کوکی قبیلے کے گاﺅں مونگ کوٹ چیفو کی طرف فائرنگ کے بعد ضلع اکھرول میں تازہ تشدد پھوٹ پڑا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کوکی گاوں کے رضاکاروں نے جوابی کارروائی کی ہے۔مونگ کوٹ،تھوئی،شارکاپنگ اورشانگکئی دیہاتوں سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی فورسز صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ علاقہ خوف ودہشت اور تناو کی لپیٹ میں ہے جس سے شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔اس واقعے سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور کوکی اور تنگخول کمیونٹیز ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں ۔





