مودی کی اسرائیل نواز پالیسی خفیہ کرپٹ نیٹ ورک کے اثر کے تحت بنی،رپورٹ
جیفری ایپسٹین نے بھارت کی اسرائیل پالیسی میں اسٹریٹجک جھکاوکی تجویز دی
واشنگٹن:
مودی حکومت کی اسرائیل نواز پالیسی خفیہ کرپٹ نیٹ ورک کے زیر اثر اور سزا یافتہ مجرم جیفری ایپسٹین کی ہدایات پر بنی ہے ۔ امریکی محکمہ انصاف نے اسرائیل کی جانب مودی کے جھکا ئو کو بے نقاب کر دیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں امریکی محکمہ انصاف کی تحقیقات کے حوالے سے انکشاف کیاگیاہے کہ بھارت کی اسرائیل پالیسی میں اسٹریٹجک جھکا کی تجویز جیفری ایپسٹین نے دی تھی۔ تجویز میں وائٹ ہاس کی حمایت لینے کیلئے دو ارب ڈالر کا اسلحہ اور انٹیلی جنس خریداری بڑھانا شامل تھا۔ ایپسٹین نے اسرائیل نواز بھارتی پالیسی کو قطری شاہی خاندان کے سامنے اپنے مشوروں کا نتیجہ قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق ایپسٹن ٹرمپ کی کابینہ تقرریوں اور خارجہ پالیسی میں تبدیلیوں کی خفیہ معلومات وقت سے پہلے فراہم کرتا رہا۔ ایپسٹین نے انیل امبانی کو امریکی اثر و رسوخ کے اہم حلقوں تک رسائی دی۔ امبانی نے مبینہ طور پر جیرڈ کشنر سے ملاقاتوں کے لیے یہی نیٹ ورک استعمال کیا۔امبانی گروپ کو کئی ذمہ داریاں ملیں،2016میں رافیل طیاروں کی خریداری کے معاہدے کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جہاں امبانی گروپ کو مختلف منصوبوں کی ذمہ داری دی گئی۔ رواں سال مارچ میں منظرعام پر آئے پیغامات کے بعد امبانی کے اثاثے منجمد اور شدید عالمی ردعمل کی اطلاعات ہیں۔مالیاتی رپورٹس کے مطابق امبانی کی دولت 45 ارب ڈالر سے کم ہو کر ایک ارب 70کروڑ ڈالر رہ گئی تھی۔ دولت کم ہونے پر ایپسٹین نے مبینہ طور پر دوست کے طور پر مفت مالی مشورے فراہم کیے۔انیل امبانی نے بھارتی انتخابات کے نتائج کے موقع پر 23 مئی 2019 کو ایپسٹین کے مین ہٹن گھر کا دورہ بھی کیا۔ یہ ملاقات ایپسٹین کی جنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتاری سے چند ہفتے قبل ہوئی تھی۔







