مقبوضہ جموں و کشمیر

ہندواڑہ :بنیادی سہولیات عدم دستیابی کے خلاف شہریوں کا احتجاج

تاجروں اور شہریوں کاقابض انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں تاجروں اور مقامی شہریوں نے بنیادی شہری سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زچلدرا مارکیٹ میں پرامن احتجاج میں مظاہرین نے روزمرہ زندگی اور کاروباری سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں کو اجاگر کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں سینیٹری کمپلیکس کی عدم موجودگی، نکاسی آب کا ناقص نظام اور بنیادی سہولتوں کی کمی سنگین مسائل بن چکے ہیں۔تاجروں نے کہا کہ یہ مسائل برسوں سے حل طلب ہیں جس کے باعث نہ صرف دکانداروں بلکہ خریداروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ متعدد بار قابض حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی موثر اقدامات نہیں کیے گئے۔ مظاہرین کا کہناتھاکہ بارش کے دوران صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے کیونکہ نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث بازار میں پانی جمع ہو نے سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثرہوتی ہیں ۔ مظاہرین نے اپنے مسائل کے مستقل حل پرزوردیا۔مظاہرین نے حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button