World

وقف ترمیمی بل مسلمانوں پر براہ راست حملہ ہے، ”اے آئی ایم اے“

واشنگٹن: امریکہ میں قائم مسلم تنظیم” امریکن انڈین مسلمز ایسوسی ایشن“ (اے آئی ایم اے) نے وقف ترمیمی بل پر مودی حکومت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلم کمیونٹی پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ بل کی منظوری سے فرقہ وارانہ تقسیم مزید گہرا ہو سکتی ہے اور بھارت میں مزید بدامنی پھیل سکتی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اے آئی ایم اے کے رہنما ڈاکٹر ایم قطب الدین نے بھارتی وزیراعظم کو لکھے گئے ایک کھلے خط میں بھارتی مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ بھارت میں اس وقت فرقہ وارانہ تقسیم عروج پر ہے اور مسلمانوں کو روزانہ مظالم، تضحیک اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔انہوںنے کہا کہ وقف ترمیمی بل حزب اختلاف کی جماعتوں ا ور مسلم رہنماﺅں کو اعتماد میںلیے بغیر پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ۔ خط میں استفسار کیا گیا کہ صرف مسلم اوقاف کو ہی کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ خط میں بھارتی وزیر اعظم پر زور دیا گیا کہ وہ سماجی انتشار اور ممکنہ خونریزی کو روکنے کے لیے بل واپس لیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button