مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :سول سوسائٹی کا اظہار رائے پرپابندیوں کیخلاف عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سول سوسائٹی کے کارکنوں نے اظہار رائے کی آزادی اور دیگر بنیادی حقوق پرجبری پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کو اپنی سیاسی خواہشات کے اظہار کی آزادی کیلئے بھارت پردبائو بڑھائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک مشترکہ بیان میں سول سوسائٹی کے کارکنوں نے کہا کہ مودی کی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے اور اختلاف رائے کو خاموش کرنے کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے۔کارکنوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں تمام بنیادی حقوق بشمول احتجاج کرنے کا حق اور اظہار رائے کی آزادی کوپامال کیا جا رہا ہے۔ کشمیریوں کو روزانہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ظلم و تشدد ، قتل عام ، تذلیل اور خوف ودہشت کا نشانہ بنایاجاتاہے ۔ ہر کشمیری مقبوضہ علاقے میں موجود خو ف و دہشت کے ماحول میں گھٹن محسوس کرتا ہے، جہاں نگرانی، پابندیاں اور جبری کارروائیاں روزکا معمول بن چکی ہیں۔ سول سوسائٹی کے کارکنوں نے کہاکہ کشمیریوں کو اپنے ضمیر کی بات کرنے اور اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں اظہار کرنے کا مکمل حق حاصل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ بھارت کشمیریوں کی سیاسی آواز دبا کر انہیں اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button