بھارت

بھارت کے تیل مسائل مودی نے نہیں، پاکستانی وزیراعظم نے حل کرائے: بھارتی شہری

سیاستدانوں، صحافیوں، تجزیہ کاروں کی بھارت کی ناقص خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید

اسلام آباد:
پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے نتیجے میں ایران امریکا کے درمیان 15روزہ جنگ بندی کے بعد دنیا پاکستان کی معترف ہے، وہیں بھارت میں ماتم کا ساسماع ہے اور عام شہریوں سمیت سیاستدان، صحافی، تجزیہ کار سب وزیراعظم مودی اور بھارتی خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے مایوس بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ بھارت کے تیل کے مسائل مودی نے نہیں بلکہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے حل کرائے۔ چھوٹی سوچ کے بجائے تسلیم کرنا چاہیے کہ جنگ بندی میں پاکستان نے کردار ادا کیا۔ایک اور بھارتی شہری نریش سنگھ کا کہنا ہے کہ مودی کی ناکام سفارت کاری کا نتیجہ یہ ہے کہ پاکستان وشوا گرو بن گیا۔سابق بھارتی سیکریٹری خارجہ نوپما مینن راو نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی اہمیت کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ کانگریس انڈیا کے رہنما راشد علوی نے کہا کہ جو پاکستان نے کر دکھایا ہے وہ بھارت کو کرنا چاہیے تھا لیکن جب مودی اسرائیل کو فادر لینڈ کہتے ہیں تو جنگ بندی کیلیے کیسے بات کرتے۔بھارتی تجزیہ کار اشوک سوئن کا کہنا ہے کہ جنگ بندی ایران کی فتح اور پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے۔ سرد جنگ کے دور میں بھی امریکا اور چین میں امن کی راہ ہموار کرنے والا پاکستان ہی تھا۔ اب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں بھی پاکستان کا کردار ہے۔ جے شنکر چاہے کچھ بھی کہیں مگر کسی کے پاس پاکستان جیسا اعزاز نہیں۔ایک اور بھارتی تجزیہ کار ابھینو سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے امریکا، چین، روس، خلیجی ممالک اور ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جب کہ مودی کے پاس نیتن یاہو کی جھپی اور میڈل کے علاوہ کچھ نہیں۔ سمجھ نہیں آتا کچھ لوگ ثالثی میں پاکستان کے کردار کو اہمیت کیوں نہیں دینا چاہتے۔صحافی انجنا شنکر نے کہا کہ پاکستان کی دو ہفتے کی جنگ بندی کرانے میں کامیابی بہت بڑا کارنامہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button